ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کے یوکرین کے شہروں پر حملے کے دعوے درست نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ روس یوکرین کے فوجی ڈھانچے، فضائی دفاع اور فضائی افواج کو انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے اور یوکرین کے شہروں پر حملہ نہیں کر رہا ہے۔
روس کی آر آئی اے نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ردعمل کیف کے اس بیان کے جواب میںآیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر مکمل حملہ کردیا ہے۔
یوکرین کے صدر کے ایک مشیر نے کہا ہےکہ ملک روسی میزائل حملوں کی دوسری لہر کا شکار ہے۔جبکہ کیف میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی جانب سے فوجی آپریشن کے حکم کے فوراً بعد شروع ہونے والی میزائل حملوں کی پہلی لہر نے یوکرین کے کئی شہروں میں فوجی کمانڈ سینٹرز اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کے روز روسی فوجیوں کے یوکرین میں داخلے کے فوراً بعد ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات اور سرحدی محافظ یونٹوں کے خلاف حملے شروع کیے ہیں۔
اگلی پوسٹ