سابق کپتان جاوید میانداد بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ۔سابق کپتان کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے دور میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ نصیب ہوا، جنہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی، وہ کیرئیر میں بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پاکستانی عوام کے بھی مشکور ہیں۔


اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا یقیناً ایک اعزاز کی بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ میدان میں اترتے تھے تو وہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے اور کوشش ہوتی تھی کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ جاوید میانداد کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ ان کی کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات کا اعتراف ہے۔
جاوید میانداد نے 1975سے لیکر 1996تک ملک کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے 357ون ڈے میچز میں 31سنچریوں کی مدد سے 16213رنز بنائے ۔انہوں نے پانچ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم، فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More