سانحہ مری کے ذمہ دار سامنے آگئے ، اہم انکشافات

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سانحہ مری پر قائم کمیٹی کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی رہیں اور انہیں استعمال نہ کیا گیا جبکہ عملہ بھی اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا ۔
سانحہ مری پر قائم کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے، راولپنڈی کے چند افسران سمیت ریسکیو 1122 کے،افسران،اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے ۔
ذرائع کے مطابق طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 29 گاڑیوں میں سے 20 سنی بنک پوائنٹ پر موجود رہیں۔گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیورزاور عملہ بھی اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار تحقیقات میں کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے جس پر کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست طلب کرلیں۔
دوسری جانب راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نےدعویٰ کیا کہ عملے نے مری کے داخلی راستوں اور سڑکوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More