ماسکو (پاک ترک نیوز) روس سے سستا خام تیل حصول کے لیے پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا۔ وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور تک تعمیر ہونی ہے۔
وزیر مملکت توانائی مصدق ملک نے چند روز پہلے روس سے تیل اور گیس کی درآمد کا معاملہ پٹرولیم ڈویژن میں زیر غور ہے۔ قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں مصدق ملک نے تحریری جواب میں بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور روسی صدر کی ملاقات میں شہبازشریف نے تیل کی درآمد کے معاملے پر زور دیا۔
ستمبر 2022 میں روس کے ساتھ تیل اور گیس کی درآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیاتھا۔ 11اکتوبر کو روس کو مراسلہ بھی لکھا جا چکا ہے۔