سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

مدینہ منور ہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More