ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن ریاض میں دوروزہ صحت کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں ورزش، تخلیقی صلاحیتوں اور ذہنی تندرستی کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق کانفرنس 10 سے 11 فروری تک کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ہو گی۔ لائف سٹائل کی بہتری کے لیے کانفرنس کا مرکزی خیال ’صحت کی حالت‘ ہو گا۔
سعودی سپورٹس فیڈریشن کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال نے کہا ہےکہ ’ہم ریاض میں طرز زندگی کو بڑھانے والی کانفرنس کے انعقاد کے لیے پرجوش ہیں اور اس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔‘
خوراک اورغذائیت، ورزش، چوٹ سے بچاؤ، اور دماغی جسمانی تعلق کے اہم ستونوں کی بنیاد پر صنعت کے ماہرین ورکشاپس، ایکٹیویشن اور ورک آؤٹ کلاسوں کے ساتھ ساتھ بات چیت کا ایک سلسلہ دیں گے جو سوسائٹی کے ہر رکن کو صحت مند زندگی گزارنے کی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔