ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں پرمملکت میں داخلے سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14 دن لازمی قیام کی پابندیعائد کر دی ہے۔
جوازات نے واضح کیا ہےکہ صرف ان وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مملکت میں براہ راست داخلے کی اجازت دی جائے گی جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران سفری پابندی کے حامل ممالک میں سے کسی ایک سے نہیں گزرےہوں گے۔
سعودی وزارت داخلہ نے5 مارچ کو ملک میں تمام کورونا وائرس پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس میں سماجی دوری برقرار رکھنے اور باہر ماسک پہننا بھی شامل تھا۔نئے ضوابط کے مطابق، مسافروں کو مملکت میں آمد پر لازمی COVID-19 ادارہ جاتی اور گھریلو قرنطینہ سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسافروں کو ان کی آمد پر پی سی آر یا اینٹیجن منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، تمام قسم کے وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والے تمام افراد کو انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔
اگلی پوسٹ