سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ، گزشتہ روز چینی وفد سے ملاقات ہوئی ، وہ پچھلی حکومت سے بہت ناراض تھے۔
کہتے ہیں پچھلی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے نہ ونڈ پاور پر اور نہ ہی سولر پاور پر کام کیا۔
پتہ نہیں ساڑھے تین سال پچھلی حکومت کیا مکھیاں مارتی رہی ہے ؟ اب سولر پاور اور ونڈ پاور پر بہت تیزی سے کام کرنا ہوگا ۔
اس لیے فوری طورپر سولر ٹیکنالوجی پر 17 فیصد ٹیکس ختم کردیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ ایک دوست ملک نے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھا دی ہے لیکن فی الحال وہ اس دوست ملک کا نام نہیں بتائیں گے ۔
اسی طرح یورپی یونین کو اتنا برابھلا کہنے کے باوجود انہوں نے ہمیں اچھی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ ان کے پاس کوئی جادو یا چھومنتر نہیں ، آگے بڑھنے کے لیے محنت کرنا ہوگی ۔
ہالینڈ سے ٹیولپ کے پھول روزانہ ٓسکتے ہیں تو پھر سندھ کی زرعی پیداوار خلیجی ممالک کو کیوں نہیں بھیجی جاسکتی ؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More