اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میڈیکل بورڈ نے ان کی رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل کو پمز ہسپتال اسلام آباد سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور میڈیکل بورڈ ان کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے۔پولیس کے حوالے کی گئی ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پر تشدد کے الزامات پر پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی۔انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، شہباز گل انکوائری کمیٹی کے سامنے چار تحریک انصاف رہنما پیش ہوئے۔