استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے کہا ہے کہ امریکا فوجی انخلا کے بعد بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ استنبول کانفرنس میں طالبان کی شرکت ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ کانفرنس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔طالبان سے مذاکرات امریکا کی نئی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے ۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے مزید کہا کہ دس سال پہلے اسامہ بن لادن کو ختم کرنا اور القائدہ کا افغانستان سے مکمل خاتمہ امن کے لیے امریکا کی پالیسی کا تسلسل ہے۔
ایک سوال پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ زیڈ ترار کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کو قریب لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔