عمران خان خاتون جج کو دھمکیاں دینے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کروایا ۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میری آج جے آئی ٹی میں پہلی پیشی ہوئی۔میرےخلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں۔حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کارروائی کی بات کی تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے۔مجھے اور میری پارٹی کو جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنا ہی تیار رہیں۔پہلے اس لیے چپ رہا کہ معاشی بحران تھا، پھر سیلاب آگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی تھون پر فنڈز جمع کرنےتھے انہوں نے چینلز بند کردیئے۔ان کی چوری کی وجہ سے ان کو پیسے نہیں ملتے ۔کسی کو بھی کہیں کہ دوران حراست تشدد پر قانونی کارروائی کروں گا۔شہباز گل پر تشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں ۔دنیا دہشتگردی کی تعریف جانتی ہے مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے، یہ لوگ پبلک کا سامنا نہیں کرسکتے۔صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات کی ہوگی۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان دونوں بار طلبی پر جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے اپنا تحریری جواب جمع کروایا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More