عمران خان کا ’لیٹر گیٹ‘ کی میموگیٹ طرز کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کی تحقیقات کیلئے ججوں کا اعلیٰ احتیاراتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ معزز عدالت جس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے وہ ججز پر مشتمل ایک بااختیار کمیشن تشکیل دے ۔
اس کمیش کو مجرمانہ شواہد کو تجزیہ کرنا چاہئے۔ بد عنوان سیاستدانوں کی طرف سے کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔درخواست میں کہا گیا کہ غیر ملکی حکومتوں کے اعلیٰ عہداران نے عمران خان اور انکی کابینہ کی جانب سے اختیار کی گئی آزادانہ پالیسیز کی وجہ سے ملکی معاملات میں مداخلت کی ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوںکی طرف سے انتہائی حساس انٹیلی جنس اکٹھی کی گئی جس سے یہ ظاہر ہوا کہ اپوزیشن کی قیادت میں چلنے والی تحریک کوئی معمول کی جمہوری کوشش نہیں ہے بلکہ غیر ملکی سپانسرڈ تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More