عمرہ کی درخواست دینے کی آج آخری تاریخ ہے

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج وعمرہ نےاعلان کیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں آج پیر 16مئی بمطابق15شوال عمرہ ویزا حاصل کرنے کی درخواست دینے کا آخری دن ہے۔ اور اس فیصلے پر وزارت خارجہ کے تعاون سےعمل درآمد کیا جائے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے پر مملکت پہنچنے کی آخری تاریخ شوال کا آخری دن ہے۔ اب ہر سال اسی پرعمل درآمد ہوگا۔ شوال کی تاریخ کا اعتبارام القری کیلنڈر کے حساب سے ہوگا۔جبکہ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کا آخری دن 30 ذوالقعدہ مقررکیا گیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے دوران اب تک عمرہ زائرین کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More