فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانسیسی ٹیم کے فٹبالر کریم بینزما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بینزما ریال میڈرڈ کی جانب سے کلب فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گے۔
بینزما نے فرانس کے لیے 97 میچز میں 37 گول کیے وہ انجری کے باعث قطر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تھے۔
فٹبالر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ “میں نے کوشش کی اور غلطیاں بھی کیں، جو مجھے وہاں لے گئیں جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔”
ورلڈکپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے انہیں فٹ قرار دیا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کے کیمپ میں واپس نہ آسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر فیفا ورلڈکپ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More