پیرس (پاک ترک نیوز) فرانس کی وزیر نے مسلم خواتین فٹبالرز پر سکارف پہننے کی پابندی کی مذمت کردی۔
فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے قوانین کے تحت میچوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں پر سکارف یا مذہبی پہننے پر پابندی عائد ہے ۔
گزشتہ برس نومبر میں "لیس حجابیس” کے نام سے مشہور خواتین کے اجتماع نے ان قوانین کے خلاف قانونی چیلنج کا آغاز کیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ امتیازی ہیں اور ان کے مذہب پر عمل کرنے کے حق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
فرانسیسی وزیر الزبتھ مورینو نے کہ کہ "قانون کہتا ہے کہ یہ نوجوان خواتین ہیڈ اسکارف پہن سکتی ہیں اور فٹ بال کھیل سکتی ہیں۔ آج فٹ بال کی پچز پر، ہیڈ سکارف منع نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ قانون کا احترام کیا جائے،” ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔