قاسم سوری کے فیصلے کو پارلیمانی استثنیٰ حاصل نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
سپریم کورٹ نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والے قاسم سوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے لکھے گئے فیصلے میں چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرکے قاسم سوری نے اپنی آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی۔
جسٹس بندیال نےکہا کہ 3اپریل کے کو فیصلے پارلیمانی استثنیٰ حاصل نہیں کیوں کہ یہ فیصلہ ووٹنگ کے بجائے یک طرفہ طور پرکیا گیا۔
جسٹس بندیال نے یہ بھی کہا ہے کہ سفارتی خط کا متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا ، مواد صرف جزوی طور پر ظاہر کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More