قومی اسمبلی بجٹ اجلاس، ارکان کو سانپ کیوں سونگھ گیا؟

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان کی حالیہ تاریخ میں یہ شاید پہلا موقع ہے جب بجٹ تقریر کےد وران شور شرابہ اور ہنگامہ نہیں دیکھنے میں آرہا ورنہ ا س سے قبل بجٹ نامنظور کے نعرے، بجٹ کاپیا ں پھاڑ کر پھینکنا، پلے کارڈ لہرانا روایت ہی بن گیا تھا۔
پی ٹی آئی منحرف ارکان، اپوزیشن لیڈر کے باوجود کوئی آواز تک بلند نہ ہوئی ۔ جی ڈی اے کے ممبران غوث بخش مہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی خاموشی سے تقریر سنتی رہیں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان سمیت اپوزیشن کی ایک درجن سے زائد ارکان انہماک سے تقریر سنتے رہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو صرف نماز عصر کی اذان کے باعث ہی احتراماً توقف کرنا پڑا ۔وزیر خزانہ کو قومی اسمبلی کے ٹھنڈے ماحول آج بار بار پانی پینا پڑا نہ پسینہ صاف کرنا پڑا ۔سابق ادوار میں ہمیشہ وزیر خزانہ اور حکومت کو بجٹ اجلاس میں ٹف ٹائم ملتا رہا ۔وزیر خزانہ کی تقریر بھی معمول کے مطابق رہی انہیں اضافی میگافون کی ضرورت بھی نہ پڑی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More