اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
قومی اسمبلی میں نئے قائد اعوان کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دھمکی آمیز خط لہرا دیا۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کو آج کس بات کی سزا دی گئی ہے کہ وہ غلامی نہیں مانتا؟ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے وزیرا عظم کے خلاف غیر ملکی سازش ہے۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مراسلے کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اسے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجتا ہوں ۔ بیرونی ایما پر پاکستان کی حکومت برطرف کی گئی ۔ لیکن ہم نے عدالت کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا ہے۔ اور ہم سب کو بحیثیت پاکستانی اس پر سوچنا چاہیے۔