مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’رؤی المدینہ‘ منصوبےپر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030کے تحت مسجد نبوی کے مشرق میں واقع علاقے میںبنایا جا رہا ہے۔جس سے سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کے انتظامات کومثالی بنایا جائے گا۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی وژن 2030 کے تحت بنایا جا رہا ہے ۔اور اس پر عملدرآمد کے لئے رؤی المدینہ ہولڈنگ کمپنی تشکیل دی گئی ہے۔
ابھرتے ہوئے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ پروجیکٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رؤی المدینہ منصوبے پر کام کے آغاز کا اعلان کرتےہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق تعمیرکیا جائے گا۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ مدینہ کے زائرین کو اعلی معیاری خدمات مہیا ہوں۔ خدمات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہوں کہ زائرین صحیح معنوں میں اسلامی و ثقافتی زیارت گاہ پہنچے ہوئے ہیں جو جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ منصوبہ 15 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہوگا۔ اس کے تحت 2030 تک 47 ہزار گیسٹ یونٹ قائم ہوں گے۔ کھلے صحن اور سبزہ زار ہوں گے۔ زائرین مسجد نبوی میں آمد ورفت کے دوران لطف محسوس کریں گے۔ منصوبے کا 63 فیصد رقبہ سبزہ زاروں اور کھلے مقامات کے لیے استعمال ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے تحت زائرین کی بسوں کے لیے 9 سٹینڈ بنائے جائیں گے۔ میٹرو سٹیشن اور خودکارگاڑیوں کا ٹریک بھی ہوگا۔ زیر زمین کار پارکنگ سمیت ایسے تمام انتظامات ہوں گے جن کی بدولت زائرین کو مسجد نبوی آنے جانے میں سہولت ہو۔ اس منصوبے سے رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔