مصر ،2مسافر بسوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر میں 2مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں14 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سیاحتی مقام شارم الشیخ جانے والی تیز رفتار منی بس اور ڈبل ڈیکر مسافر بس آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔
ہلاک اور زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More