لاہور(پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو وائس نوٹ کو درمیان میں پاز کرنے کی سہولت پیش کردی۔یہ سہولت ڈیسک ٹاپ صارفین کو دی گئی ہے ۔
واٹس ایپ کے مطابق آپ وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں ۔
جب صارف اپنی آواز ریکارڈ کر رہے ہوں اور سکرین پر کسی اور دوست کا ایمرجنسی پیغام موصول ہو جسے آپ کو فوری جواب دینا ضروری ہو اور آپ اس وقت کافی لمبا وائس نوٹ ریکارڈ کر چکے ہیں اور اسے حذف نہیں کرنا چاہتے۔اس دوران آپ اسے روک کر اپنے دوسرے دوست کو جواب دے سکیں گے اور بعد میں وائس نوٹ والی چیٹ میں آکر وہیں سے اپنا پیغام جاری رکھ سکیں گے۔