وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(پا ک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم خطاب کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے خطاب کیے جانے کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گارنٹی دے رہا ہوں کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، آج ہم نے پہلا بڑا مثبت قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم اورتمام وزرا کو پولیٹکل سیاسی ٹف سٹیپ لینے پرمبارکباد دیتا ہوں، اپوزیشن کوکہنے دے جو مرضی کہے، ہم نے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، پٹرولیم قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے تھوڑی سی مہنگائی بھی بڑھے گی، ایسا فیصلہ کرنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا، قیمتیں بڑھنے سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان ہو گا، سبسڈی کی مد میں 120 ارب ماہانہ نقصان ہو رہا تھا، گارنٹی دیتا ہوں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو گا، دوحا میں آئی ایم ایف سے بڑے اچھے مذاکرات ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More