وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے، امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، میری حکومت تعلقات میں فروغ کےلیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More