وزیراعظم نے بجلی 7روپے91پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی اور شرط پوری ہو گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تین مراحل میں ہو گا، پہلے مرحلے میں 3.50 روپے فی یونٹ یکم جولائی سے اضافہ ہو گیا، دوسرے مرحلے میں 3.50 روپے کا اضافہ یکم اگست جبکہ 91 پیسے فی یونٹ اضافہ تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے ہو گا۔
پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے لئے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے باوجود سابق حکومت نے سبسڈی ختم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کردیا تھا۔
موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے درخواست کی تھی لیکن عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی شرائط کو دہرایا تھا۔موجودہ حکومت نے ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں بلکہ یکم جولائی سے لیوی بھی عائد کردیا۔
حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان کو ہر حال میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی ہی ایک کڑی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More