ویزا مسائل ،عازمین حج کی سعودی عرب آمد کے اوقات میں توسیع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔
سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حج ویزے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
گاکا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
نئے قانون کے تحت پاکستان میں گزشتہ روز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گیے، عازمین حج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے مختلف پروازوں کی ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More