ٹوئیٹر نے زہر کی گولی کھانے کا فیصلہ کرلیامگر کیوں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
ٹویٹر نے ایلون مسک کیجانب سے43 بلین ڈالر میں خریداری کی بولی کو روکنے کے لیے زہر کی گولی کی حکمت عملی اپنا نے کا اعلان کر دیا ہے جو کمپنی کو نجی حیثیت دے دے گی۔
سماجی رابطے کی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب پرائیویٹ ایکویٹی فرم تھوما براوو نے ٹویٹر کو بتایا کہ وہ مسابقتی بولی شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
زہر کی گولی کی حکمت عملی موجودہ حصص یافتگان کو کمپنی کے اسٹاک کے اضافی حصص کو کم قیمت پر خریدنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے کمپنی میں مسک کا موجودہ حصہ کمزور ہو جائے گا۔ اس حکمت عملی کا مقصد کسی کو بھی ٹویٹر میں 15 فیصد سے زیادہ حصص قائم رکھنے سے روکنا ہے۔چنانچہ اگر کوئی شیئر ہولڈر 15فیصد کی حد تک پہنچ جاتا ہے یا اس سے تجاوز کرتا ہے تو زہر کی گولی کا فارمولا لاگو ہوگا۔
یاد رہے کہ مسک نے جمعرات کو ٹویٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی اپنی تجویز دی تھی جو کہ کل تقریباً 43 بلین ڈالر بنتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More