ٹویوٹابکنگ کرانے والوں کو کار کی بجائے نئی آفر

 

اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کو اسمبل کرنے والی انڈس موٹر کمپنی نے ڈیلیوری میں تاخیر پر نئی آفر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت کارڈیلیوری میں تاخیر کا سامنا کرنے والے صارفین کو رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی اور انہیں اختیار دیا جائے گا کہ وہ مکمل سود کے ساتھ رقم واپس لے سکتے ہیں ۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر علی جمالی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنی رقم کی واپسی کا انتخاب نہیں کرتا تو پھر انہیں عارضی بکنگ آرڈر فارم پر دیے گئے ڈیلیوری کے مہینے سے کم ازکم تین ماہ مزید انتظار کرنا پڑے گا اور اتنا ہی نہیں اسے شرح مبادلہ کی صورت حال کی وجہ سے گاڑی کی قیمت کا فرق بھی ادا کرنا پڑے گا۔
سیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدات پر لیٹر آف کریڈٹ کے مسئلے کی وجہ سے آئی ایم سی صارفین کو یہ اختیاردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے جلد ہی متوقع ہے ۔ اصغر علی جمالی کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے لیکن سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدات پر لیٹر آف کریڈٹ پر مینڈیٹ میں توسیع سے آٹو موبائل مارکیٹ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔
یہ سب کچھ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مینوفیکچرر زدرآمدات اور جرمانے سے ریلیف کے لیے کوٹے کے لیے بات چیت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان پر آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP 2021-26) کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔
ٹیوٹا گاڑیوں سے متعلق ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اب کرولا کار پانچ ماہ ، یے رث تین سے چارماہ اور فارچونر پانچ سے چھ ماہ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے ۔ گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر پر رقم واپسی کی پیشکش فی الحال انڈس موٹرکمپنی کی جانب سے آرہی ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ پاکستان میں دوسرے آٹو موبائل مینوفیکچررز بھی اس کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں ؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More