پانچ مزید اناج لے جانے والے جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

استنبول (پاک ترک نیوز)
استنبول میںطے پانے والے حالیہ تاریخی معاہدے کے تحت منگل کو مکئی اور گندم لے جانے والے پانچ مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق دو بحری جہاز یوزنی کی بندرگاہ سے اور تین چورنومورسک سے روانہ ہوئے۔ جو تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔یوکرین جانے والے چار دیگر بحری جہازوں کا بھی آج استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر معائنہ کرے گا۔
یاد رہے کہ22 جولائی کو ترکی، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیےتھے جس کے تحت بحیرہ اسود کی یوزنی، چورنومورسک اور اوڈیسا کی یوکرائنی بندرگاہوں کو روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے یوکرائنی اناج کی برآمد کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔چنانچہ معاہدے کے تحت پہلا بحری جہاز یکم اگست کو یوکرین سے روانہ ہوا تھا۔
مزید براںاس عمل کی نگرانی کے لیے، مشترکہ رابطہ مرکز کا باضابطہ طور پر 27 جولائی کو آغاز کیا گیا تھا، جس میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے نمائندے شامل تھے تاکہ تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے تجارتی اشیائے خوردونوش اور کھادوں کی محفوظ نقل و حمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More