پاکستانی کو اسلامی دنیا کی پہلی جوہری طاقت بنے 24سال مکمل

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی جوہری طاقت بنے 24سال مکمل ہوگئے ۔اس حوالے سے پورے ملک میں یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبہ سے منایا جا رہاہے ۔
آج کے روز 28مئی 1998کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔آج یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، پوری قوم ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔
پاکستان نے بھارت کے جواب میں 28 مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں اٹیمی دھماکے کئے تھے، پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More