اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔ ہمارے واشنگٹن کے ساتھ بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔ ہم چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیر کا معاملہ ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خطے کی سیاسی قیادت اپنے جذباتی اور تصوراتی تعصبات سے بالاتر ہو کر تاریخ کی زنجیریں توڑتے ہوئے خطے میں امن اور ترقی لائے۔
آرمی چیف نے روس کے یوکرین پر حملے کو افسوسناک امر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طاقتور کا کمزور پر حملہ ہے۔