پاکستان میں مہنگائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی میں 1.9فیصد اضافہ ہواہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی ۔ ستمبر میں یہ شرح 9 فیصد تھی جبکہ جولائی سے اکتوبر مہنگائی کی اوسط شرح 8.74 فیصد رہی ۔اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9.6 فیصد اور دیہات 8.7 فیصد رہی ۔ شہروں میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اور دیہات میں 2.2 فیصد مہنگائی بڑھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More