پاکستان نیدر لینڈز کیخلاف کلین سوئپ کیلئے اتوار کو میدان میں اترے گا

روٹرڈیم(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم نیدر لینڈز کیخلاف کلین سوئپ کیلئے اتوار کو میدان میں اترے گا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دو میچوں میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
پاکستان نے نیدر لینڈز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More