پاکستان نے ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کی ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں ویکسین کی ڈیلیوری کا کام شروع ہو جائے گا۔ کورونا کی 60 لاکھ ویکسین مارچ میں پاکستان پہنچے گی۔ اس سال کے وسط تک مزید ویکسین کی خریداری کے معاہدے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ آتھ ماہ تک پاکستان کے ہر شہری کو ویکسین لگا دی جائے گی۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 11 ہزار 623 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
آئندہ اتوار سے چین کی سینوویک کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More