پاکستان کی سی پیک منصوبے میں ترکی کو شامل کرنے کی تجویز

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) پاکستان نے تجویز دی ہے کہ برادرملک کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا جائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترکی کی شمولیت کے ساتھ سی پیک کو سہ فریقی منصوبے میں تبدیل کرنے سے خطے کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی یہ رائے چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی جانب سے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل بلاک BRICS کو توسیع دینے کی تجویز کے ایک دن بعدسامنے آئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نزدیک پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، خارجہ پالیسی اور عوامی بہبود کے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون دونوں عوام کے مفاد کے لیے دوستی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔پاکستان اور ترکی دوممالک میں رہنے والی ایک قوم ہیں اور پاکستان کے قیام سے پہلے بھی برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے ترک بھائیوں کی حمایت کی تھی ۔
پاکستان اور چین میں اکنامک کوریڈور چینی کے ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے ۔ اگر پاکستان کی تجویز پر سی پیک کو سہ فریقی منصوبہ بناتے ہوئے ترکی کو شامل کیا جاتا ہے تو گیم چینجر کہلانے والا یہ منصوبہ روایتی شاہراہ ریشم کو بحال کرتے ہوئے وسطی ایشیائی ممالک میں ترقی کی راہیں کھول دے گا اور یورپ تک رسائی حاصل کرلے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More