پاک امریکہ تعلقات کے 75سال ،آرمی چیف امریکہ کے دورے پر

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ کے وزیر دفاع ڈیوڈ لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی ہے۔ جس میںطویل مدتی دفاعی شراکت داری سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر غور آئے۔
امریکی وزیر دفاع نےگذشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ رواں برس باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ڈیوڈ لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کے 75 برس کی تکمیل پر اہم ملاقات ہوئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز ہے۔ پینٹاگون میں ہونے والی ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکت دار ی پر بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکہ حکومت کی اعلٰی شخصیات اور فوجی حکام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیاب امریکی دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہ گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More