پاک سعودی انویسٹمنٹ فورم: لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ, راوی اربن اتھارٹی کی شرکت

ریاض (پاک ترک نیوز)  وزیراعظم عمران خان کے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے شروع کئے گئے دو اہم منصوبوں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ریاض میں جاری پاک سعودی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کے مواقع سے آگاہ کیا

عمران خان نے بھی اس فورم میں شرکت کی اور فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

پاکستانی اور سعودی تاجروں اور صنعت کاروں نے پاک سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کاروباری تعلقات میں تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے امید  ظاہر کی کہ سعودی پاک انویسٹمنٹ فورم اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

لاہور سینٹرل بزنس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عمر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں مشترکہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات سے فورم کو آگاہ کیا۔

سعودی پاک انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی کمپنیوں اور تاجروں کو پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ ساتھ باہمی فائدے کے لیے ہاؤسنگ اور تعمیرات سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 

وزیراعظم نے لاہور میں راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگا ترقیاتی منصوبوں پر زور دیا اور کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے ان منصوبوں سے مستفید ہونے کا یہ صحیح وقت ہے۔

 

سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے، جو دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی مثبت رفتار کو آگے لے جائے گا۔

 

ایل سی بی ڈی ڈی اے آنے والی نسلوں کے لیے پائیدارترقی کے ساتھ سمارٹ شہروں کے تصور پر مناسب مواقع فراہم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا وعدہ کرتا ہے۔ جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا کثیر المقاصد اور جامع منصوبہ بندی والا شہر بننے جا رہا ہے۔ منفرد خصوصیات اور ترقی کی بے پناہ صلاحیت کے ساتھ یہ شہر سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کا گھر بن جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More