پنجاب اسمبلی :وزیر اعلی کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز)
جمعہ کو گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد سب سے بڑے صوبے کی اعلیٰ وزارت کا عہدہ خالی ہوگیا، جس کے بعد نئے صوبائی سربراہ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج کے لیے طلب کرلیا گیا۔

تاہم، پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے ہفتے کے روز کہا کہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بھٹی نے کہا کہ آج کے اسمبلی اجلاس میں صرف شیڈول جاری کیا جائے گا اور "کوئی دوسری کارروائی نہیں ہوگی۔”

بھٹی نے آج ووٹنگ کیوں نہیں ہوگی اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن یہ کہا کہ یہ اسمبلی اسپیکر کا حق ہے کہ وہ اتوار یا پیر کو ووٹ رکھیں۔
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ بزدار کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا لیکن اسی نوٹیفکیشن میں انہیں ”جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہیں ہو جاتا، عہدے پر فائز رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کے تمام 37 صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ کے پانچ مشیروں اور پانچ معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More