پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی اور شکایات کیلئے نئی ہیلپ لائن 1421کا آغاز کردیا گیا ۔سیاح کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن پر مدد کیلئے کال کر سکیں گے ۔پہلے یہ سروس مری میں شروع ہو گی، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب میں ہیلپ لائن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
اگر کسی بھی سیاح کو کہیں کوئی مدد یا معلومات درکار ہیں تو ہیلپ لائن 1421 پر کال کر کے حاصل کر سکتا ہے، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ہیلپ لائن وضع کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ہیلپ لائن کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ہو گا جیسے ہی کوئی شخص ایمرجنسی کال کرے گا تو اس پر فوری کاروائی شروع ہو جائے گی۔
احسان بھٹہ سیکرٹری سیاحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص ہیلپ لائن استعمال کرے گا تو مری میں سکواڈ موجود ہوگا اگر وہ مطمئن نہ ہوا تو یہاں موجود لوگ ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے، سیاحوں کی سہولت اور مدد کیلئے مری میں خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا، ٹورسٹ سکواڈ ایک سو چھ افراد پر مشتمل ہو گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More