پی ٹی وی کا شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا۔شعیب اختر کو یہ نوٹس کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔
انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے کنٹریکٹ کے باوجود استعفی دیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پی ٹی وی کے اس نقصان پر شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ہمیں ادا کرائے۔
کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ دینے کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس پر اینکر نعمان نیاز کی بدتمیزی پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More