ڈپٹی سپیکر رولنگ ،سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع کر دی۔ صدر، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سیاستدان اور وکلا کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ایڈووکیٹ نعیم بخاری سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آج صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق سماعت کررہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے درخواست پرآج ہی سماعت کرینگے، اور ہم آج ہی کوئی حکم جاری کرینگے۔
گزشتہ روز عدالت نے کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے صدر، وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتوں، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ، دفاع، پنجاب کے آئینی بحران پر ایڈووکیٹ جنرل اور سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کئے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More