کاغذی سٹامپ پیپرز کا 74 سالہ دور ختم، آن لائن کوڈ سسٹم لاگوکردیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں کاغذی سٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاغذی سٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کردیا گیا اب آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔
نئے سسٹم کے تحت ہر سٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور سٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔
آئندہ سے 50 روپے والے سٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔
1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More