ملک بھر سے سیکیورٹی اداروں نے 60افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق گلن تحریک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان ترک افواج میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔
جبکہ ازمیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 185 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تین کرنل، دو لیفٹیننٹ کرنل، سات سکوارڈن لیڈر اور چار کپتان ہیں، مندرجہ بالا افسران فوج میں ایکٹو ڈیوٹی تھے۔
ازمیر انتظامیہ کی جانب سے مختلف تحقیقات کے بعد اب تک 3600ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق گلن تحریک سے تھا، جبکہ ان میں سے 2300 ایسے افراد زیر حراست لیے گئے جو فوج میں مختلف عہدوں پر فائز تھے۔