واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ویب براؤزر گوگل کروم کو استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کر دیا۔
گوگل کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کروم پرخطرناک ہیکرز حملہ کر سکتے ہیں جس سے صارفین کی قیمتی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔
گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ کروم کی سکیورٹی خامیوں اور پیچیدگیوں کو پتہ چلا ہے ،جن کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارفین کی انتہائی قیمتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔