اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کی اپیل کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فاشست مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔
اگلی پوسٹ