یورپی ایجنسی کی سفری پابندیوں سےپی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان

کراچی (جانب منزل نیوز)ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد سفری پابندیوں سے قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ یورپی ایجنسی کی جانب سے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد پابندیوں سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق سفری پابندی سے ماہانہ دو ارب 20 کروڑ اور 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سفری پابندیوں کے باعث یورپ کی 58 پروازیں ہفتہ وار متاثر ہوتی رہیں، جن میں ہفتہ وار انگلینڈ کی 46 اور دیگر یورپی ممالک کی 12 فلائٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سول ایویشن کے ناکافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ سال یہ سفری پابندیاں عائد ہوئی تھیں، جب کہ ایئسا نے پائلٹس کے جعلی لائسنس اور کراچی حادثے کے بعد سول ایویشن کا اجازت نامہ معطل کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More