یونانی قبرص کے لیے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی 2019 کی تجویز قابل عمل ؟

(پاک ترک نیوز)

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی جانب سے 2019 میں یونانی قبرص کی ایک منفرد تجویز پیش کی گئی جس میں علاقے میں پائے جانے والےہائیڈوکاربن وسائل باالخصوص گیس کی تلاش اور نکالنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی تھی۔
شمالی قبرص کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اس تجویز کو ایسے وقت میں دہرایا گیا ہے کہ جب امریکہ کی جانب سے ایسٹ میڈ پائپ لائن کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا گیا ہے۔ ایک بیان میں شمالی قبرص کے صدارتی دفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی مشرقی بحیرہ روم کے ممالک کے مابین کانفرنس کی تجویز کی بھی مکمل حمایت کی ہے۔

شمالی قبرص کا ایک عرصہ سے موقف رہا ہے کہ اسے جزیرے کے اردگرد قدرتی وسائل کی تلاش اور انہیں نکالنے کے مساوی حقوق حاصل ہیں جن کو بیشتر یورپی ممالک اور یونانی قبرص رد کرتےآئے ہیں۔ایسٹ میڈ یونان، اسرائیل اور یونانی قبرص کا ایک ایسا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے ذریعے زیر سمندر پائپ لائن کے ذریعے گیس یورپ تک پہنچانا مقصد ہے۔ یہ منصوبہ برسوں سے منصوبہ بندی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ 6 ارب ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کیلئے سرمایہ کاری روان برس ہونا تھی لیکن امریکی حمایت کی محرومی کے بعد اس منصوبے کے مستقبل کے حوالےسے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More