یوکرین بحران:نارمنڈی مذاکرات بغیر پیش رفت کے ختم

پیرس(پاک ترک نیوز) پیرس میں روس، یوکرین، فرانس اور جرمنی کے صدارتی مشیروں کے درمیان آٹھ گھنٹے طویل ملاقات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوئی۔ لیکن شرکا نے دو ہفتے بعد برلن میں دوبارہ ملنے اور مشرقی یوکرین میں جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
روس کے مذاکرات کاردمتری کوزاک نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی یوکرین میں تنازع کے پرامن تصفیہ سے متعلق کچھ معاملات آٹھ گھنٹے کی بات چیف کے بعد بھی حل نہیں ہو سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی آئندہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہو سکے گی۔
سفارتکاروں نے مشترکہ اعلامیہ میں منسک معاہدے میں طے شدہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More