یوکرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان،روس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے ابھی تک کی سب سے بڑی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔
امدادی پیکچ میں اربوں مالیت کی امداد اور سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی کمیشن نے یورپی پارلیمنٹ اور کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ہنگامی پیکچ جلد منظوری دے دیں۔
یہ پیکج روس کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے یوکرین کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس پیکج کے تحت ابتدائی طور پر 1.2ارب یورو مختص کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہےجس کی ماسکو کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے۔ اس حوالے امریکہ، روس اور نیٹو کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز ہواجو ابھی تک بے نتیجہ ہیں۔ ماسکو کی سیکیورٹی تجاویز کو نیٹو اور امریکہ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے ، ایسے میں بین الاقوامی سطح پر غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی کی گئی۔ امریکہ نے یوکرین کو 100ٹن کا اسلحہ بارود پہنچایا جبکہ برطانیہ کی جانب سے انٹی ٹینک مزائل فراہم کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More