2 آذری طالبات جی سی یونیورسٹی لاہور میں پڑھنے آگئیں

لاہور(پاک ترک نیوز ) پاکستان کے مشہور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آذربائیجان سے آنے والی دو طالبات اوگن باگھیروا اور آئیدان زینالوا پڑھنے آئی ہیں ۔
دونوں طالبات کا تعلق آذربائیجان کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی سے ہے ۔
ان کا انتخاب کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس ریسرچ فیلو شپ اور ٹریننگ پروگرام کے تحت ہوا ہے ۔
کامسٹیک کی ٹیم کورآڈی نیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نےدونوں آذری طالبات کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
اورکہا ہے کہ کامسٹیک یونہی او آئی سی رکن ممالک کو سہولتیں فراہم کرتا رہے گا۔
کامسٹیک نے جی سی یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ جو مسلسل سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرتے ہیں ۔
آذری طالبات نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت میں اپنی یادگاری تصویر بھی بنوائی ہے ۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More