24ویں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ،چینی صدر ،وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنما شریک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بیجنگ میں 24ویں سرمائی اولمپکس 2022کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں چینی صدر ،وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر افراد شریک ہیں ۔
تقریب میں وفاقی وزراشاہ محمودقریشی،فوادچودھری اوراسدعمربھی شریک ہیں ۔
24ویں سرمائی اولمپکس 2022میں 91 ممالک کے2800 سےزائدایتھلیٹ حصہ لےرہےہیں ۔میگا ایونٹ میں 7مختلف کھیلوں کے 109 مقابلےہوں گے۔

مقابلوں میں 1290خواتین، 1581مرد کھلاڑی قسمت آزمائیں گے۔

پاکستانی ایتھلیٹ محمدکریم الپائن اسکیئنگ میں شرکت کریں گے ۔ونٹراولمپکس گیمزکےمقابلے 20فروری تک جاری رہیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More